اہم خبریںپاکستانصحت

کورونا سے مزید 17افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 720نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد،کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 17افراد انتقال کر گئے جبکہ ایک ہزار 958 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار 269ہو گئی ،پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ چھ صفر ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 720 افراد کے کوویڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کوویڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور میں 28 فیصد,لاہور میں 27 فیصد،ملتان میں 48 فیصد اور سرگودھا میں 35 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 47 فیصد،بنوں میں 26 فیصد،صوابی میں 34 فیصد اور سرگودھا میں 29 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 44 ہزار 831 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12 ہزار 487, پنجاب میں 17 ہزار 121، خیبرپختونخوا میں 10 ہزار 83،اسلام آباد میں 3 ہزار 767، بلوچستان میں 516,گلگت بلتستان میں 440 ٹیسٹس, آزاد کشمیر میں 417 ٹیسٹ شامل ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوویڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 9 ہزار 878 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 284 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 26 ہزار 237 ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار 384 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 397, بلوچستان میں 33 ہزار 120, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 369, اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 445، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 76 ہزار 774،پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار 793 اور سندھ میں 4 لاکھ 65 ہزار 486 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 269 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 529 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اور 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 12 ہزار 842 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 683 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 937 اموات، بلوچستان میں کل 352 اموات، گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 740 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے 2 کروڑ 19 لاکھ 6 ہزار 19 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 2 ہزار 46 مریض زیر علاج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker