لاہور ،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا ٹیلی فون پر رابطہ، مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف سے پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ٹیلی فون پر مشاورت ہوئی، پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد کی ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کے فیصلے کی توثیق کر دی ۔ قائدین نے ملک کی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کر لیا، دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے نجات دلانے کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا، ملک بھر میں احتجاج، احتجاجی ریلیاں اور مارچ ہوں گے۔