سرینگر، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں مزید 2کشمیری نوجوان شہید کردیے جس سے گزشتہ روز سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 4 ہوگئی ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوںکو ضلع کے علاقے درنگل پامپور میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے۔ آخری اطلاعات تک علاقے میںبھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ فوجیوں نے گزشتہ شام ضلع پلوامہ ہی کے علاقے واہی بگ میں ایک جبکہ ایک اور نوجوان کو سرینگر کے علاقے بمنہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا تھا۔