
اسلام آباد(آئی پی ایس)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے ملک بھر میں تعینات 100انسپکٹرزکے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیے،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے ملک بھر میں تعینات افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا حکم نامہ جاری کیا گیا، جس کے مطابق انسپکٹرزکے بین الصوبائی تبادلے کیے گیے ،سندھ، پنجاب، خیبرپختون خواہ اور بلوچستان میں تعینات انسپکٹرزکے تبادلے کیے گیے ہیں، علاوہ ازیں افسران کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساتھ اور نارتھ اور سائبر کرائم،سی سی ڈبلیو اور ایف آئی اے انٹرپول رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،احکامات کے مطابق ضرری محکمانہ کارروائی کے بعد عمل درآمد رپورٹ طلب کی گئی ۔