اہم خبریںبین الاقوامی

افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکے ، 33 جاں بحق، 57زخمی

کابل، افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران ایک زورداردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 32 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار کی بی بی فاطمہ مسجد میں اس وقت زور دار دھماکہ ہوا ہے جب وہاں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔عینی شاہد نے بتایا کہ امام بارگاہ میں تین دھماکے ہوئے، پہلا دھماکہ مرکزی دروازے پر ہوا، دوسرا وضو خانہ اور تیسرادھماکہ شمالی حصے میں ہوا۔دھماکے کے بعد ہر طرف انسانی اعضا بکھر گئے اور مسجد کا فرش خون سے سرخ ہوگیا۔ نمازیوں کی چیخ و پکار قیامت صغری کا منظر پیش کر رہی تھی۔ اپنے عزیزوں کی تلاش میں مسجد کے گرد بڑی تعداد میں لوگ جمع ہونے سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سید خوستی نے بتایا کہ قندھار شہر کے امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا ہے جس میں ہمارے درجنوں ہم وطنوں کے جان بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ طالبان اہلکار دھماکے کی نوعیت اور نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 33افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہیں جب کہ ابھی زخمیوں کو لانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے تسلیم نہیں کی ہے تاہم گزشتہ جمعے قندوز میں امام بارگاہ پر خود کش حملے میں 100 سے زائد افراد کے جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker