اہم خبریںپاکستان

بجلی اور پانی کے غیرضروری استعمال سے اجتناب کرناہو گا، صدر مملکت

اسلام آباد، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پلاسٹک ویسٹ ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے،ہمیں بجلی اور پانی کے غیرضروری استعمال سے اجتناب کرنا چاہئے،ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے بلین ٹری سونامی بہترین منصوبہ ہے،ہمیں آبی ذخائر کی مقدار زیادہ سے زیادہ بڑھانا ہوگی۔ وہ جمعہ کو گرین پریزیڈینسی منصوبے اور ایوان صدر کی آئی ایس او سرٹیفکیشن تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ایوانِ صدر میں بجلی کی بچت کیلئے جو اقدام کیا گیا ہے، اس کو ملک بھر میں اپنانے کی ضرورت ہے ،منصوبے سے قومی خزانے کو 72.5 ملین روپے کی بچت ہوگی ،35فیصد توانائی بچائی جا سکے گی ، ایوانِ صدر میں شمسی توانائی منصوبے سے مکمل طور پر توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا ، اس اقدام سے سالانہ 3144 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ ماحول میں جانے سے بچائی جا سکے گی ، پاکستان کے ایوانِ صدر نے دنیا کے پہلے صدارتی دفتر کا اعزاز حاصل کیا ہے جسے آئی ایس او 50001کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے عالمی سطح پر ماحولیاتی و دیگرمسائل میں اضافہ ہورہا ہے ،گلوبل وارمنگ میں کمی لانے کیلئے انفرادی اور مجموعی سطح پر اقدامات ناگزیر ہیں، گلوبل وارمنگ کو کم کرنے کیلئے شجر کاری مہم کے ذریعے پاکستان نے اقدامات کیے ہیں ،فضا میں موجود کاربن کی مقدار کو ٹیکنالوجی کی مدد سے جانچا جاسکتا ہے،پلاسٹک ویسٹ ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے،ہمیں بجلی اور پانی کے غیرضروری استعمال سے اجتناب کرنا چاہئے،ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے بلین ٹری سونامی بہترین منصوبہ ہے،ہمیں آبی ذخائر کی مقدار زیادہ سے زیادہ بڑھانا ہوگی۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں ماحول کی بہتری کیلئے حکومتی اور غیر سرکاری سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے ، بجلی کی بچت کے ساتھ ساتھ پانی کی بچت بھی کی جانی چاہیے ، دنیا بھر میں ریسائکلنگ کا نظریہ ابھر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker