اہم خبریںپاکستان

پاکستانی سفارتخانہ اور آئی بی اے کے تعاون سے سیمینار کا انعقاد

واشنگٹن ڈی سی (آئی پی ایس ) امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ اور آئی بی اے کراچی کے تعاون سے پاکستان کی معیشت کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد،وزیر خزانہ شوکت ترین سمیت پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان ، ڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر سید اکبر زیدی، ڈپٹی گونر اسٹیٹ بینک ،ڈاکٹر مرتضی سیداور دیگر کی شرکت ۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے سیمینار سے خطا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حکومت ملکی ترقی اور اصلاحات کے لیے پرعزم ہے۔ تمام شعبوں میں اصلاحات کی جارہی ہیں جن میں خاص کر ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو بڑھانے ، زراعت کو جدید بنانے ، صنعت کو جدید بنانے اور مارکیٹ کی مسابقت کے ذریعے برآمدات بڑھانا شامل ہیں۔حکومت آئی ٹی سیکٹر کی بہتری کیلئے بھی جامع اقدامات اٹھا رہی ہے۔وزیر خزانہ نے ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت کی بہتری میں بیرون ملک پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔وزیراعظم پاکستان عمران خان اور انکی حکومت زراعت کی بہتری ، کامیاب کاروبار اور زرعی معیشت میں اصلاحات کے ذریعے پسماندہ افراد کی اصلاح کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے ریاست مدینہ کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ملک کو خود کفیل اور خوشحال بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں۔سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے افتتاحی کلمات میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے سامعین کو آگاہ کیا۔سفیر پاکستان نے واضح کیاکہ دو طرفہ سیکٹورل سطح پر بات چیت جاری ہے جن میں توانائی ، موسمیاتی تبدیلی اور سیکورٹی اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ڈائریکٹر آئی بی اے نے کہاکہ آئی بی اے ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ ادارہ ہے جس کے مالیاتی ماہرین کی نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ،پاکستان کی میکرو اکانومی کو مستحکم کرنے کے لیے موثر اقدامات کر رہا ہے۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آر ڈی اے کھولنے اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب بھی دی۔سیمینار کے اختتام پر وزیر خزانہ نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker