اہم خبریںپاکستان

تبدیلی سرکار نے غریب کی زندگی اجیرن بنادی ہے ، مائزہ حمید

راولپنڈی،مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار نے غریب کی زندگی اجیرن بنادی ہے کبھی پٹرول تو کبھی گیس اور کبھی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے جس سے مہنگائی بڑھتی ہے،عمران نیازی کے وہ نوے دن میں تبدیلی کے بھاشن کہاں گئے، تین سال گزر گئے عوام ریلیف کو ترس رہے ہیں، تبدیلی سرکار کا مشن غربت نہیں غریب کو ختم کرنا ہے، چینی، آٹے، گھی، دالوں سمیت اشیا خوردونوش کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے پہلے ہی دور ہیں، عمران نیازی کو بھاگنے نہیں دیں گے، ن لیگ عوام کے مسائل کے حل اور حقوق کیلئے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آ واز اٹھائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مائزہ حمید کا کہنا ہے کہ حکومت چلانا عمران نیازی کا کام نہیں وہ صرف یوٹرنز لے اور بڑی بڑی چھوڑ سکتے ہیں الیکٹڈ ہوتے تو انہیں عوام کا خیال ہوتا.مہنگائی بڑھے، پٹرول اور بجلی گیس کی قیمتیں بڑھیں تو وزیراعظم چور ہوتا ہے پارلیمنٹ کے سامنے کنٹینر پر کھڑے ہو کر یہ کون کہتا رہا پوری قوم جانتی ہے اب عمران نیازی عوام میں جا کر تو دکھائے، مائزہ حمید کا کہنا ہے کہ عوام آج ن لیگ کے دور کو یاد کر رہے ہیں جب آٹا، چینی، گھی سمیت اشیا خوردونوش کی قیمتیں ان کی پہنچ میں تھی اور وہ باآسانی اپنی زندگی گزار رہے تھے، عمران نیازی اور اس کی نااہل ٹیم نے تو غریب کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker