تعلیم

دیارغیرمیں زیر تعلیم بچے ہمارا سرمایہ ہیں،لیفٹیننٹ جنرل (ر)بلال اکبر

ریاض (خالد نواز چیمہ)سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے بچوں میں اعزازی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے شرکت کی اور بچوں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ کے 55 طلباو طالبات نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں ایک ہزار سے زائد نمبر لیکر نمایاں پوزیشن حاصل کیں جن میں سیدہ میمونہ فاطمہ نے پہلی محمد صالح صدیقی نے دوسری جبکہ معصومہ ساجد اور بشری معظم نے تیسری پوزیشن حاصل کیں اسکے علاوہ دیگر تمام کامیاب ہونے والے طلبا میں سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اس موقع پر سفیر پاکستان بلال اکبر نے کہا کہ دیار غیر میں زیر تعلیم بچے ہمارا سرمایہ ہیں جو یقینا آگے چل کر ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں گے ۔انہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بھی یاد کرتے ہوئے انکی خدمات کو سراہا اور بچوں کو ان کی شخصیت کے بارے میں اگاہ کیا ۔سکول کے پرنسپل ایڈمرل ریٹائرڈ نعیم اختر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں کی نسبت رواں برس بچوں کہ بڑی تعداد نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ہیں جس میں بچوں کی محنت کے علاوہ والدین اور اساتذہ کی رہنمائی بھی شامل ہے ایجوکیشن ایڈوائزر پاکستانی سکولز نادر عالم نے کہا کہ سعودی عرب میں دس کیمونٹی پاکستانی سکولز ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں سے طلباو طالبات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں اور سعودی حکومت جس طرح پاکستانی طلبا کو اسکالرز شپ دے رہی ہے اس سے مزید بہتری آئے گی تقریب میں کامیاب ہونے والے طلبا نے بھی بھرپور خوشی کا اظہار کیا دیگر کامیابی حاصل کرنے والے بچوں میں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker