اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

موجودہ حکومت عوام پر عذاب الٰہی ہے،خورشید شاہ

سکھر(آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال سے ملک پر جگ ہنسائی ہو رہی ہے ،حکومت عوام پر عذاب الٰہی ہے اور مہنگائی کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے ،ملکی صورتحال بگڑنے سے بیرونی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا ہے،عمران خان کا بس چلے تو لوگوں کے گھروں میں پڑی چیزیں بھی چھین لے،موجودہ صورتحال میں وزیراعظم کو سب سے بات کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بھارت اور امریکہ سے تو بات کرتے ہیں مگر ملکی قیادت سے نہیں،حکومتی اراکین شروع دن سے غلط بیانی سے بات کرتے آرہے ہیں،حکومت کے پاس احساس پروگرام تو ہے مگر احساس نہیں ہے،کالعدم تحریک طالبان کو معافی دینا شہیدوں کے خون پر نمک چھڑکنا ہے، پنڈورا باکس میں شامل افراد کے خلاف حکومت کچھ نہیں کرے گی حکومت کے پاس احساس پروگرام تو ہے مگر احساس بلکل نہیں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker