کھیل

میچ کھیلنے کا فائدہ نہیں، پاکستان پھر سے ہار جائے گا، ہربھجن سنگھ

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ شروع ہونے سے قبل ہی پاکستانی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سابق کھلاڑی شعیب اختر کو کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کا کوئی فائدہ نہیں، پاکستان پھر سے ہار جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ہربھجن سنگھ نے ایک پروگرام میں کہا کہ انہوں نے سابق پاکستانی فاسٹ باولر شعیب اختر کو بتادیا ہے کہ اس بار بھی بھارت جیت جائے گا۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ انہوں نے شعیب اختر کو کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، دونوں ٹیمیں کھیلیں گی، پھر سے پاکستان ہار جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے شعیب اختر کو کہا ہے کہ ایسی میچ کا کوئی فائدہ نہیں ہے، اس لیے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ ہی بھارت کو دے دے۔ہربھجن سنگھ نے ٹی وی پروگرام میں شعیب اختر کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم تگڑی ہے، وہ پاکستانی ٹیم کو اڑا دے گی۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ایسی میچ کا کوئی فائدہ نہیں ہے، کھیلیں گے اور ہارنے پر پاکستانی افسردہ ہوجائیں گے، اس لیے اچھا ہے کہ ورلڈ کپ ہی بھارتی ٹیم کو دیا جائے۔مذکورہ پروگرام میں ایک اشتہار بھی دکھایا گیا، جس میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں رہنے والے پاکستانی اور بھارتی شخص کو کرکٹ میچ پر بحث کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔مذکورہ اشتہار میں پاکستانی شخص بھارتی شخص کو کہتے سنائی دیتا ہے کہ اس بار ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے لگائے گئے چھکوں سے دہلی میں شیشے ٹوٹیں گے۔مذکورہ اشتہار میں بھارتی شخص پاکستانی شخص جواب دیتے ہوئے کہتا ہے کہ ابھی تک پاکستان اور بھارت کا ٹی ٹوئنٹی کپ میں 5 بار آمنا سامنا ہوا ہے اور پانچوں بار بھارت جیتاہے اور پاکستانی ٹی وی توڑنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 23 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا اور 24 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔روایتی حریف بھارت سے ہونے والے میچ کے حوالے سے 15 اکتوبر کو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا ورلڈ کپ میں تین سے زائد اسپنرز کو شامل کرکے روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ جیت کر ٹی20 ورلڈ کپ کے فاتحانہ آغاز کی کوشش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker