اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لئے گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام اور پاکستان کونسل آف رینوایبل ٹیکنالوجیزPCRET کے درمیان ہونے والے خط وکتابت پر عملدرآمد اور ایک ہزار کلو وواٹ مائیکرو ہائیڈل پاور منصوبوں کی تعمیر کی فوری منظوری دی جائے گی۔وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں جہاں میگا منصوبوں کے لئے تاریخی رقم مختص کی ہے وہاں مائیکرو منصوبوں کی تعمیر کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عبدالطیف کی جانب سے گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کی مجموعی کارکردگی بالخصوص پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں مائیکرو ہائیڈرل پاور منصوبوں کی تعمیر کے منصوبہ بندی پر تفصیلی بریفنگ پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ گلگت بلتستان میں ایک ہزار کلو واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے ۔اس موقع پر انہوں نوفاقی وزیر انے متعلقہ ڈائریکٹر کو طلب کرکے اس پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کر دئے ۔قبل ازیں گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عبدالطیف نے گلگت بلتستان رورل سپوررٹ پروگرام کی مجموعی صورتحال اور اب تک کی کاکردگی سمیت مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور گلگت بلتستان کی تعمیر ترقی میں خصوصی دلچسپی لینے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔