اسلام آباد(آئی پی ایس )آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورا ،حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر عوام پر بجلی بم گرا دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ،بجلی مہنگی کرنے کی وفاقی کابینہ منظوری دیدی۔کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔