اہم خبریںبین الاقوامی

بھارتی فوج کی خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے خودکشی کرلی

مہاراشٹر،بھارت میں خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے ٹریننگ اسکول میں خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 43 سالہ خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے ریاست مہاراشٹرا میں ملٹری انٹیلیجنس ٹریننگ اسکول میں خودکشی کرلی، خاتون لیفٹیننٹ کی لاش ٹریننگ اسکول کے کمرے سے برآمد ہوئی جہاں انہوں نے گلے میں ڈوپٹہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کے مطابق خاتون لیفٹیننٹ کا تعلق اترکھنڈ سے ہے اور ان کو جے پور میں تعینات کیا گیا تھا، خاتون لیفٹیننٹ کی شادی بھی کرنل رینک کے آفیسر سے ہوئی تھی جس کے ساتھ طلاق سے متعلق معاملات چل رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون لیفٹیننٹ نے خودکشی اپنے گھریلو مسائل کے باعث کی تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker