اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

ای پی اے ، سپریم کورٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کو مشروط این او سی جاری

اسلام آباد، ادارہ تحفظ ماحولیات پاکستان (پاک ای پی اے ) نے سپریم کورٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کو مشروط این او سی جاری کر دیا ، مذکورہ ہائوسنگ سوسائٹی کو ماحولیات کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کی شرط پر ماحولیاتی منظوری جاری کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی 17ون اور ٹو میں سپریم کورٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کو ادارہ تحفظ ماحولیات کی طرف سے مشروط طور پر ماحولیاتی این او سی جاری کر دیا گیا ہے ۔ہائوسنگ سوسائٹی کی عوامی سماعت 16 ستمبر کو سوسائٹی کی ماحولیاتی اثرات کی تشخیص کی رپورٹ کا بغور جائزہ لینے کے بعد منعقد کی گئی تھی ، مذکورہ ہائوسنگ سکیم کا مقصد سپریم کورٹ کے ملازمین اور مقامی آبادی کو پائیدار رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ڈی جی ادارہ تحفظ ماحولیات فرزانہ الطاف شاہ کا کہنا تھا کہ پاک ای پی اے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے کہ اسلام آباد میں کوئی بھی تعمیراتی منصوبہ ماحولیاتی منظوری کے بغیر شروع نہ ہو سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker