جدہ(خالد نواز چیمہ)دنیا بھر میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تعزیتی تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں گزشتہ شب قومی یکجہتی فورم کے کنونیئر سردار اقبال کی سرپرستی میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا جس میں پاکستانی سیاسی، سماجی اور مختلف مکتبہ فکر رکھنے والوں نے شرکت کی.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار اقبال کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صاحب نہایت نفیس، ملن ساز اور بہترین انسان تھے انکا پاکستانی قوم کو ایٹم بم کا تحفہ نا صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے احسان ہے. سردار اقبال نے داکٹر عبدالقدیر خان سے اپنی مدینہ منورہ میں ملاقات کا بھی ذکر کیا.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید متیال کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایسے ہیرو ہیں جن کا نام ہمیشہ اس دنیا میں یاد رکھا جائے گا. ان کا مزید کہنا تھا کہ اکتوبر میں یہ پہلا سانحہ نہیں ہے بلکہ اس ماہ لیجنڈ مزاحیہ فنکار عمر شریف کی رحلت اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کی رحلت نے پاکستانی قوم کو بڑا جھٹکہ دیا ہے اور انکا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا.تقریب کے مہمان خصوصی عامل عثمانی تھے جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میاں محدین نے انجام دئے. تقریب کا اختتام دعا پر ہوا.
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024