اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نجکاری معاملہ،سی ڈی اے کا کنونشن سنٹر کی جگہ کم کئے جانے کا انکشاف

اسلام آباد(آئی پی ایس )جناح کنونشن سنٹر کی نجکاری کا معاملہ،سی ڈی اے کا کنونشن سنٹر کی جگہ کم کئے جانے کا انکشاف ۔جمعرات کو سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انکشاف کیا گیا کہ سی ڈی کا جگہ کم کرنا کنونشن سنٹر کی نجکاری میں رکاوٹ کا باعث بنا۔ وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا کہ کابینہ کا فیصلہ تھا اس کے باجود آخری وقت پر سی ڈی اے نے جگہ کم کردی، بڈز کا کام اختتام پر ہوتا ہے کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے۔وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا کہ ہر جگہ مسائل ہیں مسائل کے باجود نجکاری کا کام جلد ہوگا۔اجلاس میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔وزیر نجکاری کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی جانب سے تجاویز بجھوائی گئیں تھیں،کمیٹی کی تجاویز کابینہ میں ہیں جو بھی فیصلہ ہوگا آگاہ کیاجائے گا۔میاں محمد سومرو نے کہا کہ ہوٹل کی بڈز لینے والے تو فوری طور پر ادائیگی کیلئے تیار تھے،لیکن معاملہ مختلف جگہوں پر آ کر اٹک گیا جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی،سروسز ہوٹل کی مد میں بیانیہ کی مد میں رقم لے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کابینہ سے پہلے سی ڈی اے کو معاملہ پہنچایا۔میاں رضا ربانی نے کہا کہ کنونشن سینٹر کے ساتھ ہی ایک بڑی عمارت کا مسئلہ پہلے سے چل رہا ہے،تمام معاملات کو انتہائی باریک بینی سے لے کرچلیں،یہ نہ ہو مستقبل میں آپ کیلئے کوئی مسئلہ کھڑا ہو جائے۔ وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا کہ آپ کا انتہائی اہم نقطہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker