اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی سینئرافسران کے ہمراہ ٹریفک پولیس کے زخمی سب انسپکٹر محمد اکرم کے گھر آمد، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آئی جی اسلام آباد نے ان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی، ۔آئی جی اسلام آباد نے زخمی سب انسپکٹر کی فرض سے وابستگی پر تحسین پیش کیا اور کہا کہ محمد اکرم نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا قابل فخر ہے ،ایسے افسران سے محکمہ پولیس کا مورال بلند ہوتا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سب انسپکٹر نے جان پر کھیل کر نا صرف شہری کی جان کو محفوظ بنایا بلکہ ڈاکووں کو پکڑنے کی بھی ہر ممکن کوشش کی۔خیال رہے کہ سب انسپکٹر محمد اکرم گزشتہ رات آئی جی پی روڈ پر شہری کے ساتھ ہونے والی واردات کو ناکام بناتے ہوئے فائر لگنے سے زخمی ہو گئے تھے ۔
Related Articles
پاکستان اور چین کی سدا بہار تزویراتی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، وزیراعظم
جمعرات, 26 دسمبر, 2024