اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

یہ حکومت ہے ہی نااہل ، اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی،آصف علی زرداری

اسلام آباد (آئی پی ایس)8.3 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری جمعرات کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے ،مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کردی گئی ہے۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس کی سماعت کی، عدالتی حکم پر سابق صدر آصف علی زرداری بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کیس میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں، ان کے موکل پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی، نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد کیس نہیں بنتا، نئے نیب آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کی ہے، پہلے اس پر فیصلہ کیا جائے، جب تک درخواست پر فیصلہ نہیں ہوتا فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔عدالت نے نئے نیب آرڈیننس کی بنیاد پر آصف علی زرداری کی بریت کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت کے آصف علی زرداری نے میڈیا سے گفتگو کی۔ صحافی نے سوال کیا کہ آئی ایس آئی چیف کی تقرری سے متعلق کیا کہیں گے؟ جس کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ یہ حکومت ہے ہی نااہل ہے، آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے وقت بھی پانچ مسودے بنے تھے، مجھے علم نہیں ہے کہ فیصلہ تبدیل ہوگا یا برقرار رہے گا، اللہ خیر کرے گا۔صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان یہ صورتحال سنبھال سکیں گے ؟جس کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ اس نے اپنے سیاستدان ہی مشکل سے سنبھالے ہوئے ہیں۔صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ اگلی باری کس کی دیکھ رہے ہیں جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی۔صحافی نے سوال کیا کہ احتساب کا عمل کب تک چلتا رہے گا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک معیشت مزید نیچے نہ آجائے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker