اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

احتساب عدالت نے بی فور یو کیس میں ملزم کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی

اسلام آباد(آئی پی ایس )نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ملزمان کو ریلیف ملنا شروع، نیب کا دائرہ کار محدود،نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت پہلا ریلیف دیتے ہوئے احتساب عدالت نے بی فور یو کیس میں ملزم محمد سہیل کے مزیدریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ہے۔نیب نے سیف الرحمان نیازی کے قریبی ساتھی محمد سہیل کا مزید ریمانڈمانگا تھا ۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ترمیمی آرڈیننس کیمطابق جو پبلک آفس ہولڈر نہیں اس پر نیب کا اختیار نہیں، نیب کی جانب سے ابھی تک کیس کسی دوسرے ادارے کو منتقل نہیں کیا گیا اور کیس کسی دوسرے ادارے کو منتقل ہونے پر فوری عدالت کو آگاہ کیا جائے، عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے بجائے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔عدالتی فیصلے کے بعد مضاربہ سمیت فراڈ کے دیگر کیس بھی نیب کے ہاتھ سے نکلنے کا خدشہ ہے جبکہ نیب ترمیمی آرڈیننس، عوام سے فراڈ کے ملزمان نیب کے ہاتھ سے نکلنے لگے،احتساب عدالت نے عبداللہ نامی ملزم کا کیس سیشن جج کو بھیج دیا۔عدالت نے کہا کہ عوام سے فراڈ کے کیس پر اب احتساب عدالت کا اختیار نہیں، ایسے کیسز اب عمومی قانون کے تحت دیگر عدالتوں میں چلیں گے، نئے نیب آرڈیننس کے تحت ایل این جی ریفرنس میں بھی ملزمان نے ریلیف مانگ رکھا ہے۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے نئے نیب آرڈیننس کے تحت ریلیف حاصل کرنے سے انکار کردیا تھا۔احتساب عدالت نے نیب سے نئے ترمیمی آرڈیننس پر مفصل رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker