![](https://ips.media/wp-content/uploads/2021/10/secret-sky.jpg)
اسلام آباد، اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین فور میں سی ڈی اے کی اراضی پر قائم غیر قانونی ہوٹل سیکرٹ سکائی کو مسمار کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی اراضی پر قائم غیر قانونی سیکرٹ سکائی کے نام سے ہوٹل کے خلاف محمد یقوب نامی شخص نے عدالت سنیئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے سردار محمد آصف کو تحریری درخواست دی کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین فور ادریس مارکیٹ میں قائم ہوٹل سیکرٹ سکائی سی ڈی اے کی اراضی پر تیمور اور عثمان نامی افراد نے قائم کر رکھا ہے جس پر عدالت نے ڈی ایم اے انکروچمنٹ سیل کے انسپکٹر طارق آفریدی سے رپورٹ طلب کی تو انہوں نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایف ٹین فور تھانہ شالیمار کی پچھلی سائیڈ پر ادریس مارکیٹ میں سیکرٹ سکائی کے نام سے ہوٹل سی ڈی اے کی زمین پر قبضہ کر کے بغیر کسی اجازت نامے کے تیمور اور عثمان نے قائم کر رکھا ہے ، انکے پاس کوئی اجازت نامہ یا لائسنس نہیں ہے ، بلکہ غیر قانونی طور پر سی ڈی اے کی زمین پر غیر قانونی طور پر تجارتی سرگرمیاں کر رہے ہیں ، انسپکٹر ڈی ایم اے کی رپورٹ پر عدالت نے ہدایت کی کہ ان افراد کیخلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے ، انسپکٹر تجاوزات طارق آفریدی نے ڈی ایم اے ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر سامان ضبط کر سیکرٹ سکائی نامی ہوٹل کو مسمار کر دیا ۔ دریں اثنا عدالت کی جانب سے عدالت کی جانب سے طلب کئے جانے پر مالکان سیکرٹ سکائی نے اعتراف کیا کہ انکے پاس سی ڈی اے اراضی بطور تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے منجانب سی ڈی اے یا ڈی ایم اے نہیں ہے۔ یاد رہے کہ سیکرٹ سکائی ہوٹل کیخلاف وزیراعظم کی سٹیزن پورٹل پر بھی شکایات موصول ہوئی تھی۔