ابو ظہبی،عرب قوم کے نوجوانوں نے مسلسل دسویں برس بھی دنیا میں متحدہ عرب امارات کو اپنے رہنے کیلئے سب سے زیادہ پسندیدہ ملک قرار دیا ہے اور اسے اپنی قوم کی طرح بہت زیادہ چاہنے کا اظہار کیا ہے۔ حالیہ کیے جانے والے سروے میں 17 عرب ممالک کے 50 شہروں میں 18 سے 24 برس عمر کے34سو نوجوانوں کی رائے شماری کی گئی۔ سروے نتائج کے مطابق تقریبا نصف عرب نوجوانوں (47 فیصد ) نے رہنے کیلئے متحدہ عرب امارات کو پسندیدہ ترین ملک قرار دیا۔ یہ رائے اس سروے میں دوسرے نمبر پر آنے والے ملک امریکا کے بارے میں 28 فیصد کی شرح سے تقریبا دگنا زیادہ ہے۔ سروے میں 12 فیصد نے کینیڈا اور جرمنی کو جبکہ11 فیصد نے فرانس کو پسند کیا، سروے میں تقریبا ایک تہائی عرب نوجوانوں (28 فیصد نے) متحدہ عرب امارات میں موجود وسیع مواقع اور اس کی ترقی کرتی معیشت کو اپنی پسند کی وجہ قرار دیا جبکہ امارات کے صاف ماحول، حفاظت و سلامتی، فراخدلانہ تنخواہ کے پیکجز بھی اس کی نمایاں خصوصیات کے طور پر سامنے آئیں ہیں۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024