مردان(آئی پی ایس )وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )نے حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔منگل کو کو ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی اور ڈائریکٹر کے پی کے ناصر محمود ستی کی ہدایات پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کی خصوصی ٹیم نے صوابی میں کارروائی کی ،کارروائی کے دوران غیر قانونی کاروبار اور غیر ملکی کرنسی کے کاروبار میں ملوث علی رحمان ولد محمد انجام کے گھر چھاپہ مارا گیا جس دوران 3,46000 روپے ، 1500سعودی ریال،50عمانی ریال،حوالہ ہنڈی کی رسدیں ،بنک ڈپازٹ سلپ،چیک بل ، پوسٹل آرڈر،دو پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
Related Articles
وزیر داخلہ کا چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطہ، دھرنے یا ریلی کی اجازت دینے سے انکار
ہفتہ, 23 نومبر, 2024
قانون ہاتھ میں لینے والےکسی شخص کو واپس نہ جانے دیا جائے، وزیر داخلہ کا پولیس کو حکم
ہفتہ, 23 نومبر, 2024
پی ٹی آئی احتجاج؛ ریڈ زون جانے والے راستے سیل، اہم سرکاری عمارتوں پر رینجرز تعینات
ہفتہ, 23 نومبر, 2024