
گلگت ، گلگت بلتستان سکاٹس پولو کپ، سیمی فائنل میں گلگت بلتستان سکاوٹس اے نے جی بی پی ڈبلیو ڈی کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دی۔دوسرے سیمی فائنل میں این ایل آئی اے نے کوشٹ چترال کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 9 گول سے ہرا دیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل 13 اکتوبر کو جی بی سکاوٹس اے اور این ایل آئی اے کے مابین کھیلا جائے گا۔سیمی فائنل کے مہمان خصوصی گلگت بلتستان کے ہر دل عزیز شنا شاعر و گلوکار استاد جان علی تھے ۔