
کوٹلی(آئی پی ایس )میٹھی جنڈ دوہرے قتل کیس میں چوہدری محمد یاسین کی درخواست ضمانت پر اڑھائی ماہ بعد فیصلہ سنا دیا گیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری یسین کی میٹھی جنڈ قتل کیس میں عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹلی نے 8 اکتوبر کی سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔کیس میں ریماکس دیتے ہوئے عدالت نے کیس میں نامزد ملزم و پارٹی صدر کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔یاد رہے میٹھی جنڈ قتل کیس میں چوہدری یسین کے دو بیٹے پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہیں ۔فیصلے کے وقت چوہدری یاسین عدالت میں موجود نہ تھے ۔