لاہور(آئی پی ایس )لاہورگریٹر اقبال پارک کیس میں ریمبو کیخلاف عائشہ کے بیان پرمزید 3افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار تینوں افراد ملزم ریمبو کیساتھی ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں ریمبو کیخلاف عائشہ کے بیان پر ریمبو کے مزید 3 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔مرکزی ملزم عامر سہیل عرف ریمبو سمیت گرفتارافراد کی تعداد 11ہوگئی ہے، تمام گرفتار ملزمان کو سی آئی اے سٹی کے حوالے کردیاگیا ۔گزشتہ روز عائشہ اور ریمبو کی مبینہ آڈیوکالز ریکارڈنگ بھی منظرعام پر آئیں تھی، جس میں گرفتار ملزمان سے پیسے لینے پر ریمبو اورعائشہ کے درمیان مکالمہ ہوا جبکہ دوسری آڈیو کال ریکارڈنگ میں ریمبو کی جانب سیعائشہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں تھی۔پولیس کی جانب سے کیس میں پہلے سے گرفتار 8ملزمان کی 4 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر تحقیقات جاری ہیں۔