اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

حکومت نیب چیئرمین کے ذریعے اپنی چوری بچارہی ہے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(آئی پی ایس )سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب چیئرمین کے ذریعے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔منگل کو احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ احتساب کی سرکس جاری ہے اب تو حکومت بھی شامل ہوگئی ہے، چیئرمین نیب کو ریٹائرڈ ہوئے 4روز ہو چکے، کوئی مشاورت نہیں کی گئی،پورا احتساب کا عمل ایک چیئرمین کے سر پر ہے،حکومت نیب کا نیا آرڈیننس لے آئی ہے، چیئرمین نیب کے تقرر پر مشاورت نہیں کی گئی، حکومت نئے چیئرمین نیب کے تقرر پر مشاورت نہیں کرنا چاہتی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں احتساب کا عمل صرف ایک چیئرمین نیب کے سر پر ہے، حکومت نے اپنی چوری چیئرمین نیب کے ذریعے چھپانی ہے، یہی چیئرمین نیب تاحیات مسلط رہے گا، وزیراعظم اور چیئرمین نیب کا جو حال ہوگا سب دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کو عدالت اور سینیٹ میں چیلنج کریں گے، معیشت تباہ ہورہی ہے، وزیراعظم اور انکے وزرا کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی اور بیروزگاری ختم کرنے پر توجہ دی؟ حکومت کی توجہ بس چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع پر ہے، ترمیمی آرڈیننس حکومت کی چوری بچانے کیلئے ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ نیب چیئرمین کے ذریعے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، حکومت نیب چیئرمین کے ذریعے اپنی چوری بچارہی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا ہے کہ 18 اکتوبر کو پی ڈی ایم اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا نہیں اپوزیشن کا حصہ ہے، اپوزیشن سے مشاورت ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker