گوجرانوالہ(حمزہ قمر سے)سنگدل باپ بیٹی کو جوئے میں ہار گیا ، 22سالہ بیٹی کی 50سالہ شخص سے شادی کروا دی تشدد کرنے پر لڑکی گھر واپس آ گئی پولیس نے والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ملزم گرفتا ر نہ ہو سکا ۔
موضع وائیانوالی کا رہائشی طارق محمود جوا کی لت میں مبتلا ہے جو اپنی جواں سالہ بیٹی کائنات کو مبینہ طور پر 50سالہ شخص امجد فاروق کے آگے جوا میں ہار گیا اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کے لیے سنگدل باپ نے 22سالہ لڑکی کی شادی زبردستی 50سالہ امجد فاروق سے کروا دی ملزم امجد فاروق اور اس کے ساتھی خالد ، امتیاز لڑکی کو زبردستی کیری ڈبہ میں ڈال کر لے گئے کائنات کی والدہ نے بتایا کہ نکاح کی آڑ میں اغوا کے بعد پہلی رات ہی امجد نے لڑکی سے جوا میں جیتنے کا انکشاف کیا جس کی اطلاع کائنات نے اپنے اہل خانہ کودی جس پر ملزم اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہا متاثرہ لڑکی کے چہرہ پر زخموں کے واضح نشانات بھی ہیں متاثرہ لڑکی کی والدہ شہناز کوثر نے انصاف کے لیے تھانہ گکھڑ پولیس کو درخواست دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ کوئی بھی ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا دوسری جانب ایس پی صدر عبدالوہاب نے واقع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے عبدالواہاب نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہو ں گے ۔