اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

صدر مملکت نے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب کی اپیل مسترد کر دی

اسلا م آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب محمد عمیر کی اپیل مسترد کر دی،سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب نے چیئرمین نیب کے سروس سے نکالے جانے کے حکم کے خلاف اپیل دائر کی تھی ۔صدر مملکت نے کہا کہ نیب محمد عمیر کے خلاف قانونی کارروائی کرے ، محمد عمیر نے شرجیل انعام میمن ریفرنس میں 15 اصل پراپرٹی ڈیڈ چرائے تھے،انکوائری کے بعد نیب نے محمد عمیر کو نوکری سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا،صدر مملکت کا نیب کی جانب سے محمد عمیر کو سروس سے فارغ کرنے کا حکم برقرار ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ جرم کی نوعیت کے اعتبار سے نوکری سے برخواست کرنے کی سزا کافی نہیں ، نیب محمد عمیر کے خلاف قانون کی آخری حد تک کاروائی کرے ، محمد عمیر اہم کاغذات کے واحد نگران تھے ، اسٹیل کی الماری سے کاغذات چوری ہوئے ،الماری تک رسائی صرف محمد عمیر کو حاصل تھی ، عدالت میں کاغذ پیش کرنے کا وعدہ بھی کیا،عین وقت پر عدالت کو کاغذات چوری ہونے کا بتایا گیا جس کی وجہ سے کیس میں ملوث افراد کو ضمانت مل گئی،دبا وڈالنے کے بعد کاغذات برآمد ہوئے اور نیب کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ۔صدر مملکت نے کہا کہ نیب کی تحویل سے اصل کاغذات کی چوری ایک گھنانا جرم ہے ، پاکستانی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی ، دھوکہ دیا گیا۔صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو کرپٹ ،لٹیروں کی وجہ سے شدید نقصان اٹھانا پڑا ، پاکستان میں آتشزدگی کی وجہ سے ثبوتوں پر مشتمل عمارتیں تک جل جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں پاکستانی سیاستدانوں کے کرپشن کیسز میں بھی کاغذات چوری ہو جاتے ہیں، کاغذات حادثاتی طور پر نہیں بلکہ ایک کرپٹ افسر نے جان بوجھ کر چرائے ، فائل میں سے صرف ضروری کاغذات چوری ہوئے ، باقی سب کاغذ موجود رہے ، چوری کوئی باہر کا شخص نہیں بلکہ کیس کی تفصیلات جاننے والا شخص ہی کر سکتا ہے ۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میرے لیے اس کیس میں فیصلہ دینا نہایت باعث تکلیف ہے ، اس مجرمانہ فعل کی وجہ سے قوم کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، نیب سابقہ افسر کے خلاف قانونی کاروائی کرے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker