
اسلام آباد(آئی پی ایس )سی ای او پراپرٹی نامہ محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر خان کا انتقال ملک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے،پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں ان کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے ایک سچے محسن کو کھو دیا ہے جس نے دل و جان سے مادر وطن کی خدمت کی،پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے انمول خدمات سرانجام دی ہیں۔ محمد اسماعیل نے کہا کہ ایک سائنسدان کی موت پاکستان کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے قوم کے دفاع کی بنیاد رکھی اور ناممکن کو حقیقت میں بدل دیا۔ پاکستانی قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ عزت دے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی ہتھیاروں کی طاقت میں تبدیل کرنے اور حریف اور ساتھی جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک بھارت کے خلاف اپنا اثر مضبوط کرنے کے لیے خان کو ہمیشہ قومی ہیرو کے طور پر سراہا جائے گا۔