اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسلام آباد کو ڈینگی سے پاک رکھنے کیلئے سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سے بچا وکے سپرے جاری ۔اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کی زیر نگرانی بھارہ کہو میں ڈینگی پھیلائو کو روکنے کیلئے سپرے کئے گئے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وائرس تیزی سے اپنے پنجے گاڑھ رہا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وفاقی دارالحکومت میں 78 شہری ڈینگی سے متاثر ہوئے جن میں دیہی علاقوں سے 46 اور شہری علاقوں سے32 کیسز رپورٹ ہو ئے۔ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت 1229 افراد ڈینگی کا شکار ہیں جن میں سے دیہی علاقوں میں 817 اور شہری علاقوں میں 412 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں۔ڈی ایچ او زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی شدت اختیار کررہا ہے۔