
اسلام آباد ،موٹروے پولیس کی کامیاب کارروائیاں،جہلم سے چوری ہونیوالی گاڑی موٹر وے ایم ون کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب پکڑی گئی،کلر کہار کے قریب سڑک سے ملنے والا پرس جس میں 12 ہزار روپے نقد اور دیگر اہم کاغذات شامل تھے موٹروے پولیس نے مالک تک پہنچا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گاڑی نمبر AEJ 122 جہلم سے چوری ہوگئی تھی ۔گزشتہ شب برہان کے قریب موٹروے پولیس کو ایک گاڑی پر شک گزرا جسے سے رکنے کا اشارہ دیا گیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی موقع سے بھگا دی جس پر مذکورہ گاڑی کا پیچھا کیا گیا لیکن نہ معلوم ملزمان نے کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب گاڑی چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے بعد ازاں تفتیش کرنے پر پتہ چلا کے مذکورہ گاڑی جہلم سے چوری سے چوری کی گئی تھی ۔گاڑی کے مالک کو اطلاع کردی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔ایک اور کارروائی کے دوران کلرکہار سروس ایریا کے قریب موٹر وے پولیس کو سڑک سے ایک پرس ملا جس میں بارہ ہزار روپے نقد اور چند اہم کاغذات موجود تھے۔موٹروے پولیس کی جانب سے پرس کے مالک عقیل احمد سکنہ فیصل آباد کا پتہ لگا کر پرس اس کے حوالے کر دیا گیا۔