اہم خبریںپاکستان

جڑواں شہروں سمیت گردنواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد ، جڑواں شہروں سمیت واہ کینٹ ، ٹیکسلا اور گردنواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری ، درجنوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، سڑکیں تالاب بن گئیں ، نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو سہ پہر جڑواں شہروں سمیت واہ کینٹ ، ٹیکسلا اور گردنواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں درجنوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، شدید بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا، ادھر متعدد علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے ۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اٹک اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ ،آپریشن سٹاف نے موسم بہتر ہوتے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے ، صارفین بجلی کی تاروں، کھمبوں اور ٹرانسفارمرز سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker