اہم خبریںپاکستان

ندیم احمد انجم کی ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان

اسلام آباد،بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کیساتھ اہم ملاقاتیں،لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا بطور ڈی جی آئی ایس آئی نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کیساتھ اہم شخصیات کی ملاقاتیں ہوئیں جن میں تمام معاملات افہام و تفہیم سے طے کر لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق سازشی تھیوریاں بیچنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا،لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا بطور ڈی جی آئی ایس آئی نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل سوشل میڈیا سمیت مختلف فورمز پر پروپیگنڈہ کیا جا رہا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کو لے کر حکومت اور عسکری حلقوں میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker