بین الاقوامی

چینی نا ئب وزیر اعظم کی امریکی تجارتی نمائندے کیتھرین ڈائی سے ویڈیو بات چیت

دونوں فریقوں کا حقیقت پسند ، پرخلوص اور تعمیری بات چیت پر تبادلہ خیال

دو طرفہ معاشی اور تجارتی تبادلے اور تعاون کو مضبوط کر نے کی خوا ہش کا اظہار

بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ، نائب وزیر اعظم اور چین-امریکہ جامع اقتصادی ڈائیلاگ کے چینی وفد کے سربراہ لیو حہ نے امریکی تجارتی نمائندے کیتھرین ڈائی کے ساتھ ویڈیو لنک پر بات چیت کی۔
دونوں فریقوں نے حقیقت پسند ، پرخلوص اور تعمیری بات چیت کی اور تین پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ پہلا ، چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات دونوں ممالک اور دنیا کے لیے بہت اہم ہیں ، اور دو طرفہ معاشی اور تجارتی تبادلے اور تعاون کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔ دوسرا ، دونوں فریقوں نے چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی معاہدے کے نفاذ کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا۔ تیسرا ، دونوں فریقوں نے اپنے بنیادی خدشات کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کے معقول خدشات کو مشاورت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ چینی فریق نے امریکی اضافی ٹیرف اور پابندیوں کے خاتمے پر زور دیا ، اور چین کی اقتصادی ترقی کے ماڈل اور صنعتی پالیسیوں پر اپنی پوزیشن واضح کی۔ دونوں فریقوں نے مساوات اور باہمی احترام کے رویے میں بات چیت جاری رکھنے اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات کی صحت مند ترقی اور عالمی معیشت کی بحالی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے پر اتفاق کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker