لندن (ما نیٹر نگ ڈیسک) برطانوی ماہر نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت مغربی ممالک میں غریب اور امیر کے درمیان خلیج مسلسل واضح ہو رہی ہے ۔لیکن ان ممالک نے متعلقہ مسائل کے حل میں اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھائی ہیں ۔ اس کے برعکس چین نے مشترکہ خوشحالی کے فروغ اور عدم مساوات کے خاتمے کے لئے نیا راستہ اپنایا ہے۔
مارٹن جیکس نے ایک انٹر و یو میں کہا ہے کہ امریکی سماج میں عدم اطمینان بڑھ رہا ہے اور سیاسی کشمکش میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی ترقی کی وجہ سے امریکہ کی حیثیت تبدیل ہو گئی ہے۔ امریکہ کے اندر اور باہر امریکہ کے بارے میں لوگوں کی رائے میں بڑی واضح تبدیلی آگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اکثر سویت یونین کی کمیو نسٹ پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا موازنہ کرتے رہتے ہیں ۔لیکن درآصل دونوں پارٹیوں میں بڑا فرق ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے مسلسل اصلاحات کو متعارف کروایا ہے جس نے پارٹی اور عوامی جمہوریہ چین کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔