اسلام آباد(آئی پی ایس )کورونا ویکسین طلبہ کیلئے لازمی قرار دیدی گئی، 12 سال کی عمر کے طلبہ کو ویکسینیشن لازمی طور پر کروانی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا جس میں طلبا کی ویکسینیشن کی عمر میں مزید کمی کر دی گئی۔اس سے قبل 15 سال کی عمر کے طلبا کو ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی تھی تاہم اب 12 اور اس سے زائد عمر کے طلبا کے لیے ویکسینیشن کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی نگرانی میں ویکسینیشن کے عمل کو یقینی بنایا جائیگا جبکہ ویکسینیشن مہم کے دوران ڈایریکٹوریٹ آف اسکولز کی ٹیم دورہ کرے گی۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024