
اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے احتساب کا عمل چھوڑ کر آگے بڑھا جائے،ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ کو شوگر ملز کیس میں 30اکتوبر تک ضمانت ملی، مقدمے 25ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے ہیں، یہ صرف ان ہوشربا کرپشن کیسز میں سے صرف ایک کیس ہے، پھر کہا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی ہر وقت احتساب احتساب لگی رہتی ہے۔
شہباز شریف اور حمزہ کو شوگر ملز کیس میں 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 30 اکتوبر تک ضمانت ملی ہے اس کیس میں ان اکاؤنٹس کی تفصیل دیکھیں یہ صرف ان ہوشرباء کرپشن کیسز میں سےصرف ایک کیس ہے اور پھر کہا جاتا ہے کہ آگے بڑھیں کیا PTI ہر وقت احتسااحتساب لگی رہتی ہے، pic.twitter.com/2Vg8y3LUxm
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 9, 2021