اہم خبریںکھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں، سرفراز احمد کی واپسی

لاہور، چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا جس کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیاں کردی گئیں ہیں۔چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل اعظم خان، محمد حسنین کی جگہ سرفراز احمد اور حیدرعلی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے پندرہ رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔دوسری جانب کمر کی تکلیف میں مبتلا صہیب مقصود کا اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ میڈیکل ایڈوائس پر کیا جائے گا۔ ٹاپ آرڈر بیٹر کی لوئر بیک کا ایم آر آئی اسکین 6 اکتوبر کو کروایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker