
اسلام آباد(آئی پی ایس ) تھانہ نون پولیس نے ایک کارروائی میں منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی، منشیات کے بڑے سمگلر عزیز الرحمن کو سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، 8000 گرام سے زائد چرس، 1000 گرام افیون برآمد، یہ منشیات کے پی کے سے پنجاب ملتان اور اسلام آباد سمگل کرنی تھی، کارروائی ایس ایچ او تھانہ نون اشفاق شاہ معہ ٹیم نے سنیپ چیکنگ کے دوران جھنگی سیداں کے علاقہ میں کی،ملزم پبلک سروس گاڑی سے جوں ہی اترا پولیس ٹیم نے مشکوک جان کر چیک کیا تو منشیات برآمد ہوئی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ،ملزم سابقہ ریکارڈیافتہ ہے، پہلے بھی منشیات کے مقدمات میں چالان ہو چکا ہے،ایس پی انڈسٹریل ایریا زون کی پولیس ٹیم کو شاباش۔