اہم خبریںپاکستان

پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر تبادلے ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

لاہور ، پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر تبادلے ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ عبد الغفار قیصرانی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل آئی جی ڈسپلن سی پی او پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ، ایس پی سٹاف آفیسر ٹو چیف منسٹر عاطف نذیر کو ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا ہے ، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کو ایس پی سٹاف آفیسرٹو چیف منسٹر تعینات کر دیا گیا ہے ،ایس پی انویسٹی گیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ سردار ماورحان خان کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں ، ڈی پی او نارووال سید علی اکبر شاہ کا سینٹرل پولیس آفس میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، ایس ایس پی ریسرچ ، سی ٹی ڈی لاہور کامران ممتاز کو ڈی پی او نارووال تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی انٹرنل اکائونٹیبلٹی غلام مبشر میکن کو ایس ایس پی ایڈمن لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker