اہم خبریںپاکستان

سماجی کارکن مریم ادریس کی برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد یاسین سے ملاقات

اسلام آباد،سماجی و انسانی حقوق کی کارکن مریم ادریس نے پاکستانی نژادبرطانوی رکن پارلیمنٹ محمد یاسین سے ملاقات کی ، ملاقات میں انسانی حقوق، کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، اقوام متحدہ اور عالمی برداری کے کردار اور اسلامو فوبیا پر بات چیت ہوئی

مریم ادریس نے محمد یاسین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہو ،مسلمانوں کا کوئی ایشو ہو،انسانی حقوق کا ایشو ہو یا پھر وہاں کے مقیم شہریوں کے مسائل ہوں برطانوی پارلیمنٹ میں آپ ایک توانا آواز اٹھاتے ہیں اسی طرح پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں سے نکلوانے میں آپ کا کردار قابل تحسین ہے امید ہے کہ آپ اسی طرح اپنا کردار ادا کرتے ہوئے انسانی حقوق، مسئلہ کشمیر اور وہاں کے مقیم شہریوں کو درپیش مسائل کے حل اور حقوق کیلئے کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے،اس موقع پر پاکستانی نژادبرطانوی رکن پارلیمنٹ محمد یاسین نے مریم ادریس کی انسانی حقوق کے لئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ آپ انسانی حقوق پر کام کر رہی اور آواز اٹھا رہی ہیں مستقبل میں آپ انسانی حقوق کی ایک توانا آواز ابھر کر سامنے آئیں گی، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو کشمیر کے بارے میں اپنی آواز کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے، بھارت جھوٹ بول کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے اور اپنے جھوٹے بیانیہ کو سچ ثابت کرنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے جس کو کاونٹر کرناوقت کی ضرورت ہے انکا کہنا ہے کہ ہم برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر آ واز اٹھانے کے ساتھ ساتھ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker