اہم خبریںپاکستان

وزیراعلی پنجاب سے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی ملاقات ،پارٹی امور پر گفتگو

لاہور ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اقتدار میں آکر تین دہائیوں کے سٹیٹس کو توڑا ہے، ہماری حکومت گڈ گورننس اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے،کسی کا ناجائز کام کیا نہ کسی کو کرنے دیا،حکومت پر ایک بھی کرپشن کا الزام نہیں، چیلنجز بہت زیادہ ہیں لیکن ہمارا حوصلہ اس سے بلندہے ، نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزرسینٹر سیف اللہ خان نیازی نے ملاقات کی ، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو کی گئی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پارٹی عہدیداران اور کارکنان ہمارا اثاثہ ہیں،لاہور کے پارٹی عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات بہت سودمند رہی،ہر ضلع کے پارٹی عہدیداران اور کارکنان سے ملاقاتوں کا شیڈول مرتب کر لیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز، عہدیداران اور کارکنوں کو ان کا جائز مقام دیں گے،پارٹی عہدیداران اور کارکنان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے میکانزم تیار کر لیا ہے،عہدیداران اور کارکنان سے کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی،پارٹی کارکنان کے جائز کام ہر صورت ہوں گے،تحریک انصاف نے اقتدار میں آکر تین دہائیوں کے سٹیٹس کو توڑا ہے،ہماری حکومت گڈ گورننس اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے،کسی کا ناجائز کام کیا نہ کسی کو کرنے دیا،حکومت پر ایک بھی کرپشن کا الزام نہیں،چیلنجزبہت زیادہ ہیں لیکن ہمارا حوصلہ اس سے بلندہے ، نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے،اگلے برس میں بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتے ہیں،مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنائیں گے، صحت انصاف ہیلتھ کارڈ،کسان کارڈ اورمزدور کارڈ کا اجرا کیا ہے،دسمبر تک پنجاب کے ہر شہری کو صحت انصاف ہیلتھ کارڈفراہم کردیا جائے گا۔سینیٹر سیف اللہ نیازی نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے صوبے کی ترقی کیلئے پائیدار اقدامات کئے ہیں،وزیراعلی عثمان بزدار شو بازی کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں،پی ڈی ایم تنکوں کی طرح بکھر چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker