اسلام آباد ، وزیراعظم عمران خان سے ملتان سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی زین حسین قریشی ، ابراہیم خان، احمد حسین ڈیہڑ نے ملاقات کر کے حلقوں کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ملتان سے تعلق رکھنے والے رکنِ قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے ملاقات کی ،ملاقات میں متعلقہ حلقے کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم سے رکنِ قومی اسمبلی ابراہیم خان اور مخدوم زین حسین قریشی کی بھی الگ الگ ملاقات ہوئی ، ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی ۔