اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ظاہر شاہ کو ڈپٹی چئیرمین نیب بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈی جی ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب بنائے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم کی منظوری بعد صدر مملکت ڈپٹی چیئرمین کی تعیناتی کی حتمی منظوری دیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چئیرمین سمری وزرات قانون کو بھجوا دی گئی۔وزارت قانون کی جانب سے سمری وزیراعظم آفس بھجوائی جائے گی اور وزیراعظم کی منظوری بعد صدر مملکت ڈپٹی چیئرمین کی تعیناتی کی حتمی منظوری دیں گے۔ظاہر شاہ بطور ڈی جی آپریشن نیب ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہیں ، ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ 4 اکتوبر کو حسین اصغر کے استعفی کے باعث خالی ہوئی تھی۔خیال رہے موجودہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت 8 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے، آرڈیننس کے اطلاق کے بعد چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نئے چیئرمین کی تقرری تک اپنا کام جاری رکھ سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker