پاکستانتازہ ترینگلگت بلتستان

غیر معیاری آٹا فراہمی،عدالت کا سیکرٹری خوراک پر اظہار برہمی

گلگت(آئی پی ایس )غیر معیاری آٹا فراہمی ، عدالت نے سیکریٹری خوراک پر اظہار برہمی کیا۔سپریم اپلیٹ کورٹ کے سینئر جج جسٹس وزیر شکیل احمد پر مشتمل سنگل بینچ نے 12 مقدمات کی سماعت کی اورمتعدد مقدمات پر فیصلہ سنایا اور متعدد مقدمات میں نوٹسسز جاری کیے ۔گلگت بلتستان میں غیر معیاری آٹا اور گندم کی فراہمی کے خلاف سابق ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل سعید اقبال کی جانب سے دی گئی درخواست پر لیے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری فوڈ نے ایک رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ اس رپورٹ پر معزز عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانی صحت کا مسئلہ ہے ۔ اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ معزز عدالت نے سیکرٹری فوڈ گلگت بلتستان اور ڈائریکٹر فوڈ گلگت کو حکم دیا کہ وہ اگلی پیشی پر سول سوسائٹی اور وکلا کی طرف سے دی گئی درخواست کے جواب میں ایک مکمل اور تفصیلی رپورٹ معزز عدالت میں پیش کریں۔ معزز عدالت نے سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker