اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نالہ لئی کے افتتاح کے بعد سیاست کوخیرباد کہوں گا،شیخ رشید

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی طالبات کی تعلیم کے لحاظ سے پاکستان میں نمبرون ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں نئے تعمیر شدہ پوسٹ گریجویٹ بلاک کا افتتاح کردیا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی پاکستان میں سب سے آگے ہے ، رواں ماہ وزیراعلی وقارالنسا یونیورسٹی کاافتتاح کریں گے۔شیخ رشید نے کہاکہ ہم نے قبضہ چھڑوا کر کالجز بنائے ، ہم نے تعلیم کیلئے جوخواب دیکھا تھا اس کی مثبت تعبیرہوئی، ہم نے ہربیٹی کوتعلیم کی سہولت اس کے گھرتک پہنچائی۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں تعلیم کے بعد صحت پر توجہ مرکوزکیے ہوئے ہیں، راولپنڈی طالبات کی تعلیم کیلحاظ سے پاکستان میں نمبرون ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ نالہ لئی کا افتتاح بھی عنقریب ہوجائیگا ، نالہ لئی کے افتتاح کے بعد سیاست کوخیرباد کہوں گا، کسی اور کو بھی سیاست میں آنے کا موقع دینا چاہیے ، طاقتور کمزور اور کمزور طاقتورہو میری زندگی کا مشن ہے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ زندگی نے مہلت دی توایک نئی آئی ٹی یونیورسٹی بناوں گا،تعلیم کے بعد اسپتالوں کامنصوبہ شروع کروں گا، شہر کے اسپتالوں کو بہتر بنائیں گے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ مری روڈ پر ایک بلڈنگ کو انٹرمیڈیٹ کالج میں بدل رہے ہیں، ہم نے تعلیم کیلئے جوخواب دیکھا تھا اس کی مثبت تعبیرہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker