اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ 11 اکتوبر سے تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھولے جا رہے ہیں، 30 اکتوبر کے بعد جزوی ویکسی نیشن اور 30 نومبر کے بعد مکمل ویکسی نیشن نہ کرانیوالے افراد پر پابندیاں ہونگی۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وبا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، 6 کروڑ سے زائد افراد کو جزوی یا مکمل ویکسین لگ چکی، کورونا ویکسین میں عمر کی حد 12 سال تک لے گئے ہیں، ملک میں کورونا ویکسی نیشن اچھے طریقے سے جاری ہے، وزارت تعلیم نے ٹیلی اسکول سمیت دیگر اقدامات کیے، کورونا وبا میں بچوں کا تدریسی عمل متاثر ہوا۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ کورونا ویکسی نیشن محفوظ ہے، عوام سے تلقین ہے بچوں کو بغیر ہچکچاہٹ کورونا ویکسی نیشن کرائیں، کورونا ویکسی نیشن سے متعلق جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں، ویکسی نیشن کورونا وبا کے پھیلا وکو روکنے میں مدد دے گی۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024