اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں اعلی فوجی قیادت بھی شرکت کرے گی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال اور ملکی سکیورٹی کے حوالے سے معاملات پر غور کیا جائے گا۔