گلگت ، وزیرِ اطلاعات و منصوبہ بندی وترقی گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے بلوچستان میں زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات،منصوبہ بندی وترقی کا متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ پاک زلزلے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات بلند اور زخمیوں کی جلد صحتیابی عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ بوچستان کے زلزلہ متاثرین سے پوری قوم بھرپور یک جہتی کا اظہار کرے، امدادی کارروائیوں میں اپنا حصہ ڈالیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔